فرانس سے سفیر واپس بلانا ڈرامہ نکلا ۔۔ ۔ فرانس میں پاکستانی سفیر کے حوالے سے انتہائی افسوسناک انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے بعد پیر کے روز قومی اسمبلی میں ایک قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پیرس سے اپنا سفیر واپس بلائے۔ لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ سے پاکستان کا فرانس میں سفیر ہی نہیں ہے۔مقامی انگریزی اخبار دی نیوز کے مطابق پاکستان نے تین ماہ پہلے پیرس

میں تعینات سفیر معین الحق کو چین میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک فرانس میں سفیر مقرر نہیں کیا جاسکا، اس کے علاوہ بھی کئی سینئر سفارتکار اپنی تعیناتیوں کا انتظار کر رہے ہیں۔اخبار کے مطابق قرار داد پیش کرنے والے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس حقیقت سے آشنا تھے لیکن ایوان میں ہونے والی گرما گرمی کے دوران وہ یہ بات ایوان میں بیان نہیں کرپائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کے معاملات ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد امجد عزیز قاضی دیکھ رہے ہیں۔