گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی طالبہ کی دنیا اندھیر ۔۔۔ اپنے ہی کلاس فیلوز نے بداخلاقی کا نشانہ بنا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) ضلع ننکانہ کی رہائشی فیصل آباد جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کو اس کا ٹیوشن فیلو شاہد علی23اکتوبر کی شام میلاد میں شرکت کے بہانے چنیوٹ اپنے گاؤں لایا جہاں اس کے باقی تین دوست ریاض، عمران اور تصور موجود تھے جنہوں نے اسے اپنی خواہشات کا نشانہ بنادیا اور ویڈیو بھی بنا لی پولیس تھانہ رجوعہ نے متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم شاہد علی کو گرفتار کرلی

ا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں دیگر ملزمان کے بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیاہے، جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے ان کے رشتے داروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔واقعہ کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی نے نوٹس لے لیا، انہوں نے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔