بریکنگ نیوز: اسرائیل کو تسلیم کرنا مہنگا پڑ گیا ، سوڈان میں حالات خراب ، خانہ جنگی شروع ہو گئی

لاہور(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق اسرائیل کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد سے سوڈان کے اندرونی حالات خراب ہونے لگے ہیں ، اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی فیصلہ مسترد کردیا، ایران اور فلسطینی جماعتوں نے بھی سوڈان کو تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ

کیا جو سوڈان کی حکومت کو مہنگا پڑ گیا، فیصلے کے خلاف سوڈان میں اندرونی حالات کے خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ دارالحکومت خرطوم سمیت متعدد علاقوں میں شہریوں نے حکومتی فیصلے کے خلاف مظاہرے کئے۔سوڈان کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ بند کمروں میں ہوا جس کو عوام مسترد کرتے ہیں۔سوڈان کے سابق وزیر اعظم صادق المہدی نے حکومتی اقدام کو مستر دکر تے ہوئے حکومتی کنونشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ایران کاکہنا تھا کہ امریکا نے سوڈان کو بلیک لسٹ سے نکالنے کا تاوان وصول کیا اور اسے صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے پر مجبور کیا جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے مذمتی بیان میں کہا کہ ایسے لوگوں کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ فلسطینیوں کے خیر خواہ بنیں۔