سعودی عرب نے نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا اس پر کس چیز کا لوگو لگا ہے؟ جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی مانیٹری اتھارٹی نے جی ٹوئنٹی کی صدارت ملنے کی خوشی میں 20ریال کا ایک کرنسی نوٹ جاری کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ نوٹ سعودی عرب کو جی ٹوئنٹی کی صدارت ملنے کی خوشی میں جاری کیاگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق کرنسی نوٹ پر تین جہتوں میں جی ٹوئنٹی سیکریٹریٹ

کا لوگو چھاپہ گیا جبکہ نوٹ کی پشت پر دنیا کا نقشہ شائع کیا گیا ہے جس میں جی ٹوئنٹی میں شامل رکن ملکوں کو مختلف رنگوں سے نمایاں کیا گیا ہے۔نیا کرنسی نوٹ عوام کے تصرف اور استعمال کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ نیا کرنسی نوٹ جی ٹوئٹنی کی سعودی قیادت کی مناسبت سے جاری کیا جا رہا ہے۔ بیس ریال کا نوٹ جدید ترین اسٹینڈرز کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور اس میں کئی تیکنیکی خوبیاں موجود ہیں جبکہ جعلسازی کے امکانات کا سد باب بھی کیا گیا ہے۔ بیس ریال کے کرنسی نوٹ کا ڈیزائن منفرد ہے۔ اس پر شاہ سلمان کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ جی ٹوئنٹی کی سعودی قیادت کا مونو گرام موجود ہے۔علاوہ ازیں نوٹ کی دوسری جانب دنیا کا نقشہ بنا ہوا ہے جس میں جی ٹوئنٹی میں شامل ممالک کو مختلف رنگوں میں دکھایا گیا