بریکنگ نیوز: فیٹف اجلاس میں سعودی عرب نے پاکستان کی حمایت کی یا نہیں ؟ بالآخر سچ سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک)ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا سامنے آ گیا ہے ، ملائیشیا اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی حمایت نہ کرنے کے بھارتی پراپیگنڈے کو ایف اے ٹی ایف کے صدر نے ناکام بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس

پلیئر نے بھارتی صحافی کے سوالات کے جوابات میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کنسلٹیشن کا عمل ایک خفیہ عمل ہے۔آن سائٹ وزٹ کے لیےضروری ہے کہ ایکشن پلان پر عمل ہو۔ آن سائٹ وزٹ تب ہوتا جب ایکشن پلان عمل ہو گیا ہوتا۔ آن سائٹ وزٹ کے لیے عمومی طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔ صدرایف اے ٹی ایف نے قوانین سے آگاہ کرتے ہوئے بھارتی صحافی کو بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کا کنسلٹیشن کا عمل خفیہ ہوتا ہے ۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیئر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پلانری میں تمام ممالک نے پاکستان کے ایکشن پلان کی بھرپور تعریف کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سوائے بھارت کے کسی بھی ملک نے پاکستان کے ایکشن پلان کی مخالفت نہیں کی ۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف پلانری میں وقت کی کمی کے باعث سعودی عرب اور ملائیشیا کو فلور ہی نہیں ملا۔ جب ان دو ممالک کو فلور ہی نہیں ملا تو حمایت یا مخالفت کیسی ؟ بھارتی پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ سعودی عرب، ملائیشیا اور چین نے پاکستان کے آن سائٹ وزٹ کی مخالفت کی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا اور سعودی عرب کو پلانری میں فلور ہی نہیں ملا تو مخالفت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔