اسلام زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد : بھارت کے زیر قبضہ علاقوں میں قائد اعظم ؒ ، عمران خان کی تصاویر اور پاکستان کے جھنڈے لہرانے لگے

لاہور(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منانے کے لیے کشمیریوں نے قائد اعظم ، پاکستان کے صدرعارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تصویروں کے بینرزہر جگہ آزیزاں کر دیے ہیں۔یہ بینرز اور پوسٹرز لگنے کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے اور بھارتی فورسز کے چھکے چھوٹ گئے ہیں ۔بینرز

اور پوسٹرز پر نا صرف تصاوہر لگائی ہیں بلکہ ان کے ساتھ بیانات بھی لکھے ہوئے ہیں جن سے پاکستان کے ساتھ ان کا پیار کھل کر سامنے آ گیا ہے،سری نگر میں جموں کشمیر لبریشن الائنس کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز پر قائداعظم کی تصویرکے ساتھ ’پاکستان ہماری شہ رگ ہے‘بھی لکھا ہے۔پوسٹرز پر صدر عارف علوی کی تصویرکے ساتھ’آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے‘اور وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ ’کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر ہر قسم کا تعاون کریں گے‘کے بیانات بھی درج ہیں۔مقبوضہ وادی میں27 اکتوبر کی بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منانے کے پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔