بریکنگ نیوز: تبدیلی الٹی چل پڑی ۔۔۔ریڈیو پاکستان کے بعد ایک اورسرکاری ادارے کے ملازمین کا روزگار چھین لیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک)پی آئی اے نے 250سے زائد یومیہ اجرت والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے مزید ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے پر غورکرنا شروع کر دیا۔نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث پی آئی اے نے 250 سے زائد یومیہ اجرت والے ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔

کورونا کے باعث پی آئی اے پر شدید مالی دباﺅ تھا کی وجہ سے یومیہ ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے فارغ کیے جانے والے یومیہ اجرت والے ملازمین کا تعلق انجینئرنگ، ایڈمن، سمیت زیلی کمپنی اسپیڈیکس سے ہے۔دوسری جانب انتظامیہ نے 2500 سے 2900 تک یومیہ اجرت والے ملازمین کو فارغ کرنے پر بھی غور شروع کر دیا ہے ، جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے کوریئر کمپنی اسپیڈیکس کو بند کرنے کا پہلے ہی فیصلہ کرلیا ہے۔خیال رہے دوروز قبل حکومت نے ریڈیو پاکستان کے 749ملازمین کو بیک جنبش قلم فارغ کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں