بریکنگ نیوز: اہم ترین اسلامی ملک کے ساتھ فوجی معاہدہ ۔۔۔۔ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اور عمان کے درمیان فوجی تعاو ن کو مزید فروغ دینے کیلئے باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس حوالے سے تقریب گزشتہ روز مسقط میں وزارت دفاع کے احاطے میں ہوئی جس میں پاکستان کی طرف سے عمان میں پاکستانی سفیر احسن واگن اور وزارت دفاع اومان کے سیکرٹری جنرل محمد

بن ناصر بن محمد الراسبطی نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ پاکستانی وزارت دفاع کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق دوطرفہ فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے کا مقصد عمان اور پاکستان کے درمیان فوجی تعاون کے پہلوئوں کو ایک ایسے انداز میں مرتب کرنا ہے جس سے موجودہ تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکے ۔