خوشخبری: پاکستانیوں کیلئے ملازمتیں۔!! کویت سے شاندار خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز کا کہنا ہے کہ 208پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز پر مشتمل پہلی کھیپ کویت پہنچ گئی، جن میں 15 ڈاکٹرز، 152 اسٹاف نرسز، اور 41 میڈیکل ٹیکنیشنز شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 15 ڈاکٹرز، 152 اسٹاف نرسز،

اور 41 میڈیکل ٹیکنیشنز کویت پہنچ گئے، کویت ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر سجاد حیدر نے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کا استقبال کیا۔ جولائی میں معاہدے کے تحت سیکڑوں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار دیا جائے گا۔ خلیجی ممالک میں 10 سال بعد پاکستانی طبی عملے کا جانا ممکن ہوسکا۔ میڈیکل پروفیشنلز کا جانا او ای سی، او پی ایف اور بیورو آف امیگریشن کے اشتراک سے ممکن ہوا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز زلفی بخاری کی کویت کے سفیر عبدالرحمان سے ملاقات ہوئی تھی، معاون خصوصی نے کویت جانے والے میڈیکل پروفیشنلز سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کویت کو افرادی قوت برآمد کی بحالی پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ ہے، آپ کویت میں پاکستان کے سفیر اور مزید پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کے حصول میں معاون ہوں گے۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کویت کی ترقی کےلئےپر عزم ہے، پاکستان 2035کے ویژن کے تحت باصلاحیت افراد کو کویت بھیجتا رہے گا، کویت ایک ہزار سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز کو روزگاری فراہمی کا خواہاں ہے۔