بریکنگ نیوز: بے بنیاد الزام لگانا مہنگا پڑگیا۔!! عدالت نے سینئر پاکستانی صحافی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

کراچی (ویب ڈیسک) بے بنیاد الزام لگانا مہنگا پڑگیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری، اطلاعات کے مطابق کراچی کی ایک عدالت نے معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ، یہ وارنٹ پیپلز پارتی کی ایک اہم شخصیت پرالزام کے سلسلے میں جاری کیئے گئے ہیں‌۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پیپلز پارٹی سندھ کے اہم رہنما اورصوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری جانب سے 2018 میں ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ کی معزز عدالت میں مجھ پر لگائے گئے ڈاکٹر شاہد مسعود کے جھوٹے الزامات کی خلاف دائر کمپلینٹ پر معزز عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ سعید غنی نے اس حوالے سے کہا ہےکہ تقریباً دو برس گذرنے کے بعد بھی ڈاکٹرشاہد مسعود مجھ پر لگائے الزامات ثابت نہیں کرسکا۔ موصوف کا کہنا ہےکہ عدالت نے یہ فیصلہ اس صورت میں دیا ہے کہ ڈاکٹرشاہد مسعود اپنے الزامات ثابت نہیں کرسکے۔