کبھی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیتے ہیں، کبھی سکیورٹی پر اور کھبی نعرے بازی پر ۔۔۔ ساری زندگی گھر داماد بن کر گزارنے والے کیپٹن صفدر چند دنوں میں کیا سے کیا ہو گئے ؟ خود ہی بتا دیا

کراچی(ویب ڈیسک)مزارقائدکے تقدس کے پامالی کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدرتفریحی کے موڈ میں دل کر باتیں منہ پر لے آئے۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کیپٹن صفدر نے کہاکہ ن لیگ والوں کی جو مرضی ہوتی ہے میرے ساتھ وہی کرتے ہیں ،مسلم لیگ ن کا ورکر ہوں اورورکرکی طرح چلتا رہتا ہوں۔

کیپٹن (ر)صفدر نے کہاکہ کبھی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا دیتے ہیں کبھی سکیورٹی پر لگا دیتے ہیں کبھی نعروں پر لگا دیتے ہیں کبھی پاناما میں ڈلوادیتے ہیں کبھی دہشتگردی میں ڈلوا دیتے ہیں جو ان کی مرضی ہے کرتے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو بھی سمجھتے ہیں کہ 2018 کا الیکشن چوری ہوا ہے اورنوازشریف بھی سمجھتے ہیں 2018 کا الیکشن چوری ہوا ہے اب دونوں نے چور کو پکڑنا ہے اورمقدمہ مال برآمد کرنا ہے بیانیہ ایک ہی ہے۔ یادرہے کہ پولیس نے کیپٹن (ر)صفدر کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا