انسانیت شرما گئی، حفیظ سنٹر آتشزدگی کے دوران چور کس طرح سر گرم رہے؟ تفصیلات جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

لاہور(ویب ڈیسک) سانحہ حفیظ سنٹر آتشزدگی کے دوران چوروں نے بھی دکانوں پر ہاتھ صاف کر لئے، پولیس نے دکانوں سے سامان چرانے والے دو چوروں کو دھر لیا۔گلبرگ میں واقع حفیظ سنٹر میں صبح چھ بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ایسے میں جہاں ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف رہیں تو وہیں چور بھی پیچھے نہ رہے،دکانوں میں موجود سامان پر ہاتھ صاف کرتے رہے۔اینٹی رائٹ فورس نے حفیظ سنٹر میں دکانوں سے موبائل اور قیمتی سامان چرانے والے دو چوروں کو حراست میں لے لیا۔ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز بھی برآمد بھی کر لئے گئے۔اینٹی رائٹ فورس نے دونوں چوروں کو حراست میں لے کر تھانہ گلبرگ منتقل کر دیا۔بعد ازاں آپریشن کے دوران حفیظ سنٹر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں