تحریک انصاف کے دھرنوں پر تنقید کرنے والوں کی اصلیت بے نقاب ۔۔۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد گوجرانوالہ کا جناح اسٹیڈیم اب کس حال میں ہے اور اسکی بحالی پر کتنا خرچہ ہو گا ؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک)گزشتہ روز گوجرانوالہ میں منعقد کیے جانے والے اپوزیشن جلسے کے بعد جناح اسٹیڈیم گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔اسٹیڈیم انتظامیہ کے مطابق گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں کرسیاں بکھری ہوئی ہیں، کچرا، پانی کی خالی بوتلیں اور جوس کے ڈبے اسٹیڈیم میں موجود ہیں جبکہ جلسہ گاہ کے ایک گیٹ کو بھی

نقصان پہنچا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کی صفائی کچھ دیر میں شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرمتی کام کے واجبات جلسہ انتظامیہ کو ادا کرنا ہوں گے۔واضح رہے کہ جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کے جلسے کے لیے میدان تیار ہوا، مختلف شہروں سے کارکن بڑی تعداد میں جلسے میں شریک ہونے کے لیے پہنچے تھے۔یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کا گزشتہ روز گوجرانوالہ میں ہوا، گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی مشروت اجازت دے دی تھی،جس کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کردہ 28 نکاتی ہدایات پر عمل کرنا لازم ہوا تھا، جیسے ہی اجازت ملی تو پر کرسیاں اور ساؤنڈ سسٹم گراؤنڈ میں پہنچادی گئیں،خیال رہے کہ جناح اسٹیڈیم میں 25 سے 28 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ جلسے میں حکومت کے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیا گیا تھا مگر وہاں ہر حکم کی خلاف ورزی کی گئی ،اجازت نامہ کے مطابق جلسے میں شرکا کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ لازمی ہونا تھا،پارکنگ کو مناسب فاصلے پر رکھا جائے گا،کسی بھی مجرم کو خطاب کرنے کی اجازت ہوگی نہ عدلیہ، فوج اور آئینی اداروں کے خلاف تقریر کی اجازت ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کسی بھی غیرقانونی اقدام پرنکات کی خلاف ورزی پر این او سی از خود منسوخ ہو جائے گا ،پی ڈی ایم انتظامیہ کی جانب سے سامان جلسہ گاہ پہنچا دیا گیاجبکہ کارکنان کا لہوگرمانے کیلئے ڈی جے بٹ کا ساؤنڈسسٹم بھی پہنچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں