” میرا فون ٹیپ کیا جاتا ہے اور میرے میسجز۔۔۔ ” وزیر اعظم عمران خان کا اجلاس میں تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا فون ٹیپ کیا جاتا ہے۔نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی شکور شاد نے فون ریکارڈ ہونے کی شکایت

کی اور کہا کہ ان کا اور ان کی فیملی کا فون ٹیپ کیا جارہا ہے۔رکن قومی اسمبلی کی شکایت پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرا بھی فون ریکارڈ ہوتا ہے، میری کالز اور میسجز کی ریکارڈنگ ہورہی ہے۔ فون ریکارڈنگ کوئی غلط بات نہیں ہے ، اس میں آپ کا ہی فائدہ ہے، اداروں کو علم ہونا چاہیے کہ کہیں عوامی نمائندے کچھ غلط تو نہیں کر رہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں فون ٹیپ ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ، میں کرپشن کرتا ہوں اور نہ ہی منی لانڈرنگ کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں