یہ جو سوہنی دھرتی ہے، اِسکے پیچھے وردی ہے۔!! پاک فوج کی پوری دنیا میں دھوم، شاندار کارنامہ انجام دے دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) برطانیہ میں پاک فوج کی دھوم، پاک فوج کے جوانوں نے انٹرنیشنل پیس اسٹیکنگ کا مقابلہ تیسری بار جیت لیا۔ ترجمان کے مطابق برطانیہ میں انٹرنیشنل پیس اسٹیکنگ کا مقابلہ ہوا اور برطانیہ کے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈورسٹ میں منعقدہ ہونے والے مقابلے میں

9 ٹیموں ‏نے حصہ لیا جس میں پاک فوج کے جوانوں نے ڈرل، ٹرن آؤٹ اورنظم وضبط کا بہترین عملی نمونہ پیش کیا اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے مسلسل تیسری باریہ مقابلہ جیتا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہائی کمشنر معظم احمد خان نے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاکستان ٹیم کے لگن ‏اور جذبے کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ پیس اسٹیکنگ مقابلہ 1928 سے برطانیہ میں منعقد ہورہے ہیں۔




اپنا تبصرہ بھیجیں