پب جی کھیلنے والوں کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ ۔۔۔ جامعہ بنوریہ کراچی کے فتوے نے پاکستان میں نئی بحث چھیڑ دی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں پب جی گیم ایک بار پھر متنازعہ ہو گئی، مفتی زبیر محمود نے کہا ہے کہ پب جی کھیلنا ناجائز اور حرام ہے ۔بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر اثرات پڑرہے ہیں۔ نجی چینل سماءنیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مفتی زبیر نے کہا ہے کہ پب جی گیم کھیلنا ناجائز اور حرام ہے، پب جی کھیلنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس گیم سے ہمارے بچوں کے ذہنی اور جسمانی صحت پر برے اثرات پڑ رہے ہیں، گیم کھیلنے والا کفر پر رضامندی کا اظہار نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیم کھیلنے والوں کے لیے تجدید ایمان اور نکاح کی ضرورت نہیں۔خیال رہے کہ جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاﺅن کی جانب سے فتوی جاری کیا گیا تھا کہ پب جی گیم کھیلنا حرام ہے۔ بتوں کے سامنے جھک کر پاور حاصل کرنا شرک کے زمرے میں آتا ہے۔ فتوی میں کہا گیا تھا کہ گیم کھیلنے والوں کے لیے تجدید ایمان و نکاح ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں