اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں ۔۔۔ ’1947 سے آج تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی ہماری حکومت میں ہو رہی ہے اور ۔۔۔ تحریک انصاف کے اپنے ہی ایم این اے نے بھانڈہ پھوڑ دیا

اٹک (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اٹک سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت میں سب سے زیادہ کرپشن ہورہی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اٹک سے پی ٹی آئی کے ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم غیر منتخب اور نا اہل افراد پر مشتمل ہے۔ حکومت میں شامل منتخب افراد کے پاس بھی مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پانے کی صلاحیت نہیں ہے۔ منتخب افراد بھی نا اہل ہیں اور ڈلیور نہیں کر پارہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کرپشن اپنی انتہا پر پہنچ چکی ہے، 1947 سے لے کر آج تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی، وزیر اعظم جس ٹائیگر فورس سے مہنگائی کو قابو کرنا چاہتے ہیں وہ خود مہنگائی سے پریشان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں