الکوہل کا پلانٹ اور شوگر ملیں۔!! خسرو بختیار کے بھائی کے کتنے خفیہ اثاثے منظر عام پر آگئے؟ جان کر پوری قوم ہکا بکا رہ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہایت قابل اعتماد سورس یہ کہتا ہے کہ خسرو بختیار اور ان کے بھائی کے 250ارب روپے کے اثاثے برآمد کئے، ان کی شوگر ملیں ہیں، ایک الکوہل کا پلانٹ ہے اور تین شوگر ملیں ہیں،

بیرون ملک 169ان کے پانچ سال میں دورے ہیں،24مربع ان کی زمین ہے ،ماں باپ اور 3بھائی ہیں،نادرا میں بطور بھائی دو کا اندراج ہے ،معاملے کی تفتیش کرلی گئی اور معاملے کو کیسے دبایا گیا، یہ ناقابل فہم ہے ،یہ ملتان میں چل رہا تھا، وہاں سے لاہور لایا گیا۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے پروگرام مقابل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس تصدیق کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں لیکن فیصل واوڈا کے بارے میں کہا گیاہے کہ انہوں نے امریکی صدر کے داماد کشنر سے ملاقات کی ہے جس کا علم ہوگیا ہے چنانچہ اب وہ عمران خان کے زیادہ پسندیدہ کردار نہیں رہے ،ان پر دوہری شہریت اور باہر جائیدادیں رکھنے کا بھی الزام ہے ۔ ا نہوں نے کہا شہباز شریف شاداں و خوش ہیں، انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ اپنی جگہ پر کھڑے ہیں اور مفاہمت کے حق میں ہیں۔ تجریہ کار نے کہا کہ عام آدمی جانتا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے اس کے لئے کچھ نہیں کیا، مہنگائی سے لوگ بہت نالاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں