بریکنگ نیوز: عالمی منظر نامہ یکسر تبدیل۔۔!! افغان طالبان نے امریکی الیکشن میں اچانک کس کی حمایت کا اعلان کردیا؟ تہلکہ خیز خبر

کابل (ویب ڈیسک) افغان طالبان نےامریکی الیکشن میں ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت ہو اور وہ امریکی فوج کو افغانستان سے نکالیں۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے

ترجمان ذبیح ‌الله مجاہد نے امریکی ٹیلی ویژن چینل سی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ 3 نومبر کو انتخابات میں صدر ٹرمپ کامیاب ہوں گے اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کو نکالیں گے۔ ایک اورافغان طالبان رہنما نے سی ‌بی ‌ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کے کورونا میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شائد ٹرمپ دوسروں کی نظر میں بیوقوف ہوں تاہم طالبان کیلئے ایک سمجھدار شخص ہیں۔ جمعے کے روزطالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی نیٹ ورک کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ”ہم پرامید ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن جیت جائیں گے اور افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو نکال لیں گے۔‘‘ طالبان کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا کے باعث خرابی صحت بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایک دوسرے طالبان لیڈر کا سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”جب ہم نے ٹرمپ کو کووڈ انیس لاحق ہونے کے بارے میں سنا تو ہم ان کی صحت کے بارے میں پریشان ہو گئے تھے۔ لیکن لگتا ہے کہ اب ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔‘‘ دوسری جانب صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوں کی طرف سے طالبان کی اس حمایت کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان ٹم مورٹو نے سی بی ایس نیوز کو بتایا، ”طالبان کو یہ جان لینا چاہیے کہ صدر ہر طرح سے امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں