حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا جِن بےقابو، چینی، آٹے اور انڈوں کی قیمت میں کتنے روپے اضافہ ہو گیا؟ واقعی چیخیں نکلوا دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا جِن بےقابو ہوگیا، چینی110، چکی کا آٹا 80 روہے، انڈے فی درجن 160 روپے جبکہ چکن 44 روپے مہنگا ہوگیا، دو وقت کی سبزیوں دالوں سمیت بنیادی اشیاء عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مہنگائی

کو کنٹرول کرنا حکومت کیلئے چیلنج بن گیا ہے۔عوام مہنگائی سے شدید پریشان اور تنگ ہیں، عوام دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی قاصر ہیں۔ حکومت کی ناکام پالسییوں کے باعث جہاں صرف مہنگائی ہی نہیں بلکہ بےروزگاری بھی بڑھ گئی ہے۔ جس سے جیب میں پیسا نہ ہونے اور قوت خرید کم ہونے لوگ مزید پریشان ہیں۔ مہنگائی رپورٹ کے تحت مارکیٹ میں آٹے کے10 اور 20 کلو تھیلے کی قلت تاحال برقرار ہے۔اسی طرح سرخ آٹا 65 اور سفید فائن 80 روپے سے کم قیمت میں دستیاب نہیں ہے۔جبکہ چکی آٹے کی قیمت 78 سے 80 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ مختلف شہروں میں چینی کے مختلف دام وصول کیے جا رہے ہیں۔ لاہور میں 110 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔ اسی طرح ایک روز میں ہی برائلر فی کلو قیمت 19 روپےاور ایک ماہ میں مرغی کا گوشت 44 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے۔ فی کلو گوشت کی قیمت 252 روپے ہوچکی ہے۔ جبکہ انڈے 160 فی درجن ہو گئے ہیں۔ سبزیاں دالیں اوع بنیادی اشیائے ضروریہ بھی عوام کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں۔شہریوں نے حکومت کی جانب سے مہنگائی پر عوام پر کوئی ریلیف نہ دینے پر شدید پریشانی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی کہا کہ عمران خان کی حکومت میں سارے زیادہ تر وزراء نئے ہیں، لیکن عمران خان نے بہت سیکھا ہے۔مہنگائی حکومت کی سب سے بڑی دشمن ہے۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ مہنگائی کو عمران خان ختم کریں گے۔عمران خان سے لوگوں کو نفرت نہیں بس مہنگائی کی وجہ سے اختلاف ضرور ہے۔ کیا عمران خان ٹی وی نہیں دیکھتا، وہ فون پر بھی ٹی وی دیکھتا رہتا ہے، عمران خان کو کئی بار کہا کہ ٹی وی کم دیکھا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں