انتہائی خسارے میں جانے والی قومی ایئر لائنز” پی آئی اے”کے سربراہ کی تنخواہ کتنے لاکھ ہے ؟ جان کر آپ کی آنکھیں پھٹی پھٹی کی رہ جائیں گی

لاہور(ویب ڈیسک)قومی ایئر لائنز پی آئی اے ویسے ہی خسارے کا شکار ہے، ایسے میں ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، پی آئی اے کے سربراہ کی بھاری مالی مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق سی ای او پر تنخواہ کے ساتھ ساتھ مراعات کی کرم نوازیاں بھی عروج پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او

پی آئی اے ارشد ملک کی بنیادی تنخواہ نو لاکھ ستر ہزار روپے ہے،جبکہ دیگر الاؤنسز کے ساتھ اٹھارہ لاکھ روپے ماہانہ وصول کرتے ہیں، ایک لاکھ روپے صرف انٹرٹنمنٹ کی مد میں دیئے جارہے ہیں،اسائمنٹ الاوئنس کیلئے دولاکھ ساٹھ ہزار اور ہاؤس رینٹ دو لاکھ تینتیس ہزارروپے دیا جارہاہےجبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتےکھانے پینےکی اشیاکی قیمتیں کم کرنےکیلیےریاست تمام وسائل استعمال کریگی ، قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کا پہلے سے ہی جائزہ لے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے لیا ۔ سماجی ربطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دیکھ رہے ہیں کہ یہ حقیقی سپلائی کی قلت ہے یا مافیاز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ایسا ہوا ، اشیاکی قیمتوں میں اضافہ اسمگلنگ کی وجہ سے ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے ، ہم قیمتوں میں اضافے کی حقیقی وجوہات کا تعین کررہے ہیں ، بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا پاکستان پر اثرات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں ، تاہم آئندہ ہفتے حکمت عملی کے تحت ایکشن لیتے ہوئے قیمتوں کو کم کریں گے ، اور اس سلسلے میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کم کرنے کےلیےریاست تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔دوسری طرف اعداد و شمار سامنے آئے ہیں کہ ایک ہفتے میں مہنگائی 1.24 فیصد بڑھ گئی ۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 28 روپے مہنگا ہوا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں اوسط 1 روپے اضافہ ہوا ،ٹماٹر18 اور پیاز 8 روپے فی کلو مہنگے ہوئے ،انڈے فی درجن 16روپے مہنگے ہوئے ،مرغی برائلر 9 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق آلو1روپے 80 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ۔ادارہ شماریات کے مطابق دال چنا،چاول،دہی اور لہسن مہنگا ہوا ،کیلے دال مونگ دال ماش اور گڑ کی قیمت میں کمی ،ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں