عمران حکومت کا ایک اور شاہکار :جہیز پر پابندی کے لیے قانون سازی پر کام شروع ،دولہا کس چیز کا مطالبہ نہیں کر سکے گا ؟ والدین کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے جہیز پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی پرکام شروع کردیا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق قانونی سازی میں تجویز کیا گیا ہے کہ دولہے کا خاندان مہنگا فرنیچر، گاڑیاں، زمین، جائیداد یا زیورات کا مطالبہ نہیں کر سکے گا۔ جہیز میں اسلامی تعلیمات کے مطابق بنیادی ضروریات کو نظر انداز نہیں کیا

جائے گا، دلہن کے کچھ کپڑے جہیز میں شامل ہوں گے۔تجویز کیا گیا ہے کہ جہیز کی رقم یا سامان کی قیمت 4 تولہ سونے کی قیمت سے زیادہ نہ ہو جب کہ مہمانوں کی طرف سے دیے گئے تحائف کی قیمت کا بھی تعین کیا جائے گا۔قانونی سازی میں تجویز کیا گیا ہے کہ جہیز پرپابندی کے قانون کا اطلاق چاروں صوبوں پر ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں