اب یہ افراد 1300 سی سی گاڑی ٹیکس فری درآمد کر سکیں گے، حکومت نے خوشخبری سنا دی

پشاور(آن لائن) حکومت نے 1300 سی سی ایک گاڑی اور تین پہیوں والی موٹر سائیکل ٹیکس فری منگوانے کی خصوصی افراد کو اجازت دے دی۔ معذور افراد کو 1300سی سی ایک گاڑی یا تین پہیوں والی موٹر سائیکل ٹیکس فری منگوانے کی اجازت دیدی گئی ہے کم آمدن کے خصوصی افراد موٹر سائیکل ٹیکس کے بغیر اب درآمد کر سکیں گے نئی جاری ہونے والی درآمدی پالیسی کے تحت وہ افراد جن کے پاس نادرا سے معذوری کا تصدیق شدہ سرٹیفیکٹ

موجود ہو اوران کی آمدن ایک لاکھ سے دو لاکھ تک ہے وہ گاڑی درآمد کر سکیں گے۔ اس طرحمعذور افراد تین پہیوں والی جدید موٹر سائیکل بھی بغیر ٹیکس کے درآمد کر سکیں گے نئی درآمدی پالیسی کے تحت اوور سیز پاکستانیوں کو پرسنل بیگیج، گفٹس سکیم آف ریذیڈنس سکیم کے تحت پانچ سال تک پرانی کاریں، موٹر سائیکل، سکوٹر، استعمال شدہ ٹریکٹر، بلڈوزر، وغیرہ لانے کی اجازت ہو گی تاہم ری کنڈیشن اور بلٹ پروف گاڑیاں لانے پر پابندی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں