جناب میں توبہ تائب ہو چکا ہوں ۔۔۔ کل قومی خزانے کو لوٹنے والے بڑے مگر مچھ نے عدالت کے سامنے کیا اقرار کیا ؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے سندھ روشن پروگرام میں مالی بدعنوانی کے کیس میں پلی بارگین کرنے کے نیب فیصلے کی منظوری دیدی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر میں سندھ روشن پروگرام کیس میں گرفتار ملزم ایاز صدیقی پیش ہوئے ،نیب تفتیشی افسر عمیر احمد نے ملزم کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا ۔

نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہاکہ ملزم ایاز صدیقی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پلی بارگین کر لی ۔ نیب نے ملزم کی پلی بارگین کرنے کی منظوری دی ہے۔ نیب تفتیشی افسر نے کہاکہ ایاز صدیقی نے پلی بارگین کے 66لاکھ روپے کا پے آرڈر بھی جمع کروا دیا ہے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ احتساب عدالت پلی بارگین کرنے کی فیصلے کی توثیق کرے۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ اتنے پیسے کھا کر موٹے ہو گئے ہو ۔ ملزم ایاز صدیقی نے کہاکہ توبہ کر لی ہے آئندہ ایسا کام نہیں کروں گا۔جج محمد بشیر نے پلی بارگین کرنے کے نیب فیصلے کی منظوری دیدی

اپنا تبصرہ بھیجیں