تبدیلی کا اصل روپ سامنے آگیا : تحریک انصاف کی نامورخاتون سیاستدان رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں ، کس شرمناک کام میں ملوث نکلیں ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آتے ہی بڑے بڑے دعوی کئے تھے کہ حکومت ناصرف بجلی سستی کرے گی بلکہ لوڈڈیشنڈنگ کا بھی ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیا جائے گا۔اس کے علاوہ جو لوگ اور ادارے بجلی چوری جیسے گھنائونے کام میں ملوث ہیں ان کے خلاف

سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مگر پاکستان تحریک انصاف کے اپنے ہی اراکین اس معاملے میں خود کو بری الزمہ سمجھتے ہیں اسی سلسلے میں تحریک انصاف کی کورڈینیٹر عائشہ رضا خان جو لاہور کے ایک حلقے سے کامیاب ہوئی بجلی چوری کرتے پکڑی گئیں، لیسکو حکام نے تھانہ ستوکتلہ میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کروادیا۔ نجی اخبار کے مطابق لیسکو ایم اینڈ ٹی کی ٹیم نے واپڈا ٹاون میں بجلی کا ترسیلی نظام اچانک چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ وہاں رہائش پذیر عائشہ رضا خان کے گھر میں نصب میٹر میں سوراخ کرکے بجلی چوری کی جارہی ہے۔ تحریک انصاف نے دعووں کو پس پشت ڈالتے ہوئے بجلی مہنگی کر دی ہے۔بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیاگیا، نیپرا نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیاگیاہے،اور یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا،نیپرا نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کااطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا، صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔ قیمتوں میں اضافے کااطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق کروڑوں کے فراڈ میں ملوث مطلوب خاتون اسلام آباد سے پکڑی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے جس مطلوب خاتون کو گرفتار کیا ہے اس کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار خاتون کے خلاف تھانہ گولڑہ، تھانہ مارگلہ، تھانہ کوہسار اور تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ پر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کے مقدمات درج ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمہ ایف آئی اے کو بھی مطلوب ہے۔ ملزمہ سے اس کے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی معلومات حاصل کر کے کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں