نواز شریف کا بڑا جھوٹ بے نقاب : پاکستانیوں کے بے وقوف بنانے کے چکروں میں نواز شریف دراصل کیا کررہے ہیں ؟ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے تہلکہ خیز حقائق قوم کے سامنے رکھ دیے

لاہور(ویب ڈیسک) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا ریورس انجینئرنگ کے ذریعے میزائل بنانے کا دعویٰ جھوٹا قرار دیدیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب میزائل چلنے کے بعد کسی مقام پر گرجاتا ہے تو تکنیکی طورپر یہ ممکن نہیں ہوتا کہ

ریورس انجینئرنگ کرکے اسے دوبارہ بالکل اصل حالت میں لایاجاسکے۔ریورس انجینئرنگ ، میزائیل کی فعالیت اور درستی میں کلیدی کردار سافٹ ویئر کا ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ میزائل کامکمل غیر استعمال شدہ حالت میں دستیاب ہونا ضروری ہوتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہمارے تمام میزائل مقامی طور پر بنائے گئے جو مکمل طور پر ایک شاندار ٹیم ورک کا نتیجہ تھے ۔میں گائیڈڈ میزائل پروجیکٹ میں چیف کوارڈینیٹر تھا جس میں میزائل کی باڈی اور تمام اہم ترین پارٹس کی تیاری ڈاکٹر اعجاز کھوکھر مرحوم کی ذمہ داری تھی جبکہ ڈاکٹر نسیم خان مرحوم اور ڈاکٹر ہاشمی اس کی سافٹ وئیرکے معاملات کو دیکھتے تھے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج تب ہوگی جب آئین کی پاسداری کرے گی۔اپنی زیر صدارت پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹرز کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب میں سابق وزیر اعظم نے کہا:’ہماری فوج کا بڑا حصہ آئین کی پاسداری کرتا ہے، صرف چند لوگ جنھیں انگلیوں پر گنا جا سکتا ہے باقی فوج کو بھی بدنام کرتے ہیں۔‘نواز شریف نے کہا کہ جو آئین کی عزت نہیں کرتا اور اس سے باہر نکلتا ہے وہ اس کی کوئی عزت نہیں کرتے۔ ’باقی فوج کے لیے بھی بدنامی کا باعث یہ لوگ بنتے ہیں جو ہمیں منظور نہیں ہیں۔‘ان کے مطابق ‘مجھے فوج کے چھوٹے اور بڑے تمام افسران عزیز ہیں لیکن وہ افسر مجھے پسند نہیں جو دھاندلی کرتے ہیں، جو الیکشن میں دھاندلی کرتے ہیں، جو ووٹ ایک بکسے سے نکال کر دوسرے بکسے میں ڈلواتے ہیں۔’اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ ‘آپ لوگ جیتے ہوئے تھے آپ کو ہرایا گیا ہے۔ آر ٹی ایس بند کر کے آپ کو ہرایا گیا، آپ کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا۔نواز شریف نے کہا کہ وہ عمران خان کے سلیکٹرز سے بھی پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیوں اس کو عوام کے سر پر لا کر سوار کر دیا ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ’آپ نے بہت بڑی آئین شکنی ہے آپ نے، یہ ناقابل معافی جرم ہے۔ آپ نے پاکستان کے مینڈیٹ کو چوری کیا ہے، بکسے چوری کر کے دوسروں کو جتوا دیا گیا، اتنی بڑی دھاندلی کی ہے۔‘نواز شریف نے کہا کہ اس سب کے باوجود قبائلی اراکین، ایم کیو ایم اور چھوٹی جماعتوں کو ملا کو اور اتنے بڑے پیمانے پر دھاندلی کرنے کے بعد صرف چار ووٹوں سے عمران خان کو وزیراعظم بنوایا گیا۔

نواز شریف کا بڑا جھوٹ بے نقاب : پاکستانیوں کے بے وقوف بنانے کے چکروں میں نواز شریف دراصل کیا کررہے ہیں ؟ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے تہلکہ خیز حقائق قوم کے سامنے رکھ دیے” ایک تبصرہ

  1. Nawaz is telling lies. I didn’t observe any claw of manipulation in electoral pollings. Since there was hard checking especially in insertion of thumb impressions and entry of ID numbers under armed forces, how there can be any manipulation. If it was so, you had the right to sue against the results in courts. Imran Khan had openly offered you to go to courts in spite of the fact that you had not allowed such concessions to him in polls of 2013

اپنا تبصرہ بھیجیں