بڑی کرپشن بے نقاب :نئی گاڑیوں کی تقسیم سے قبل ہی پنجاب پولیس نے زیر استعمال سینکڑوں گاڑیاں کہاں پہنچا دیں ؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے لئے خریدی جانے والے نئی گاڑیوں کی تقسیم سے قبل ہی پنجاب پولیس نے سینکڑوں زیر استعمال گاڑیاں گرائونڈ کردی ہیں۔ پولیس حکام کے اس اقدام کی وجہ سے پنجاب پولیس میں گاڑیوں کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کو اس وقت 7 ہزار گاڑیوں

اور 13 ہزار موٹر سائیکلوں کی ضرورت ہے جبکہپولیس نے زیر استعمال 630 گاڑیاں گرائونڈ کردی ہیں۔ پنجاب حکومت نے پولیس کو 547 نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی تھی جن میں سے 400 گاڑیاں خریدی جا چکی ہے جو ان دنوں تیاری کےمراحل میں ہے اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خریدی گئی نئی گاڑیاں مکمل تیار کرنے کے بعد انہیں محکمے میں تقسیم کیا جائے گا۔جبکہ دوسری جناب ایک خبر کے مطابق صدر مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ لوگوں کیساتھ اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کرنے کا اعلان، اس تحریک کی قیادت عوام کے ہاتھوں میں ہوگی کوئی اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکے گا، استعفے بھی دیں گے دھرنا بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاکھوں لوگوں کیساتھ اسلام آباد کا رخ کیا جائے گا۔ہم دس لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد جائیں گے۔ ن لیگ کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ 16اکتوبر کو پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ بہت کامیاب ہوگا، گوجرانوالہ جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا، یہ ریفرنڈم ملک دشمن اور اپوزیشن دشمن کے خلاف ہے جو تاریخی ہوگا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کیلئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں پی ڈی ایم اپنا موقف عوام کے سامنے رکھے گی۔اس تحریک میں سب سے بڑے سٹیک ہولڈر عوام ہیں۔16اکتوبر کو اس تحریک کی قیادت عوام کے ہاتھوں میں ہوگی کوئی اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکے گا ۔استعفے بھی دیں گے دھرنا بھی دیں گے۔انہوں نے کہاکہ شاہدرہ میں ہونے والی ایف آئی آر میں ابھی تو تین جرنیلوں نے بھی تھانے جانا ہے،ابھی تو وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی آ رہے ہم سب تھانہ شاہدرہ گرفتاری کیلئے جائیں گے۔لگتا یہ ہے پولیس مستقل تھانہ شاہدرہ کو بند کرکے دوڑ جائیگی۔انہوں نے کہاکہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ حکومت کی مرضی کے بغیر پوری اپوزیشن پارٹی پر مقدمہ درج کر دیاجائے۔ (ن) لیگ کی قیادت اور رہنمائوں پر غداری کا مقدمہ حکومت نے جان بوجھ کر بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں