کیا آپ اولاد کی نعمت سے محروم ہیں ؟ ایسی چیزجسے کھانے سے مردوں کے باپ بننے کا امکان سو فیصد بڑھ جاتا ہے، سائنسدانوں نے بے اولاد جوڑوں کو مشورہ دے دیا

کوپن ہیگن(ویب ڈیسک) مچھلی کا تیل بے شمار طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا مردوں کے لیے ایک ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر ہر مرد اسے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے گا۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ

مچھلی کا تیل مردوں کی افزائش نسل کی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ کرتا ہے۔ یہ مردوں میں س پرمز کی تعداد بڑھاتا ہے اور اس ان کے خصیوں کا سائز بھی بڑا ہوتا ہے۔ یہ مردوں کی مجموعی ج نسی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور ایسے مردوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے جنہیں اولاد کے حصول میں مشکل درپیش ہے۔یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں کچھ مردوں کو اومیگا 3فیٹی ایسڈز کی حامل گولیاں کھلائیں اور ان میں س پرمز کی تعداد اور خصیوں کے سائز کا جائزہ لیتے رہے۔ 90دن بعد ان مردوں میں ج نسی تعلق کے بعد خارج ہونے والے نطفے کی مقدار میں 0.64ملی لیٹرکا اضافہ ہو گیا تھااور ان کے خصیوں کا سائز بھی 1.5ملی لیٹر بڑھ گیا تھا۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ 98مردوں کو یہ گولیاں کھلائی گئیں۔ ان میں سے 12میں سپرمز کی تعداد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے طے کردہ پیمانے سے کم تھی۔ 90دن بعد ان میں بھی یہ تعداد بڑھ کر اس پیمانے سے زائد ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں