لاہور میٹرو بس منصوبہ تباہ حالی کا شکار :چھتیں اور اسٹیشن کی اس وقت کیا حالت ہے ؟ دیکھ کر آپ کی چیخیں نکل جائیں گی

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور میں میڑو بس سروس زبوں حالی کا شکار، اسٹیشنز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران بند رہنے کے باعث لاہور میٹرو بس کے سٹیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے۔ کسی اسٹیشن کی چھت نہیں ہے تو کسی کا فرش خراب ہوچکا ہے۔ میٹرو اسٹیشنز پر موجود برقی زینے

بھی بند پڑے ہیں۔ میٹرو بس سروس اربوں روپے کا میگا پراجیکٹ ہے لیکن مسافروں کو بنیادی سفری سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کا بڑا عوامی منصوبہ میڑوبس سروس زبوں حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ میٹرو بس کے شاہدرہ، ایم اے او کالج، اچھرہ، کنال اورغازی چوک سمیت متعدد اسٹیشنز کی ٹوکن مشینیں بند پڑی ہیں۔ اسٹیشنز کے برقی زینے خراب ہونے کے باعث شہری پریشان ہیں کہ اتنی سیڑھیاں چڑھ کر بس تک کیسے جائیں۔ذرائع کے مطابق ماس ٹرانزسٹ اتھارٹی کہتی ہے کہ میٹرو سٹیشن کا کام ضرور ہوگا لیکن عوام کو ابھی مزید دو تین ماہ انتظار کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ میٹرو بس سروس اربوں روپے مالیت کا ایک میگا پراجیکٹ ہے جو میاں شہباز شریف نے شروع کیا تھا، اس منصوبے کے تحت لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس سروس شروع کی گئی تھی۔ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ موجودہ حکومت نے میٹرو بس سروس کا نیا معاہدہ طے کیا ہے جو پچھلے معاہدے کی نسبت کم قیمت پر کیا گیا ہے۔ جس کے باعث ملکی خزانے کو فائدہ ہوا۔ لیکن عوام کی جانب سے شکایات کی جارہی ہیں کہ موجودہ حکومت نے پہلے میٹرو بس سروس کا کرایہ بھی بڑھایا اوراب اسٹیشنز کا حال بھی انتہائی برا ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں