گوگل کا ایک اور بہترین فیچرمتعارف، صارفین خوشی سے نہال

لاہور(ویب ڈیسک)گوگل نے لگ بھگ ایک سال پہلے اپنی مقبول ایپ میپس کے لیے ایک فیچر لائیو ویو متعارف کرایا تھا۔اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی پر مبنی یہ فیچر صارفین کو اپنے ارگرد کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد دیتا ہے، تاہم کافی عرصے سے یہ کچھ زیادہ کارآمد محسوس نہیں ہوتا تھا۔اب گوگل نے اس میں نئے

اضافے کرکے اسے بہتر بنایا ہے۔کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے لائیو ویو میں متعدد تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جو بہت جلد متعارف کرائی جائیں گی۔ان تبدیلیوں کے بعد مقبول مقامات کو گوگل میپس میں زیادہ بہتر طریقے سے دیکھنا ممکن ہوسکے گا۔جب گوگل میپس پر کسی مقام کو سرچ کیا جائے گا تو لائیو ویو بٹن کو دبا کر اس جگہ کو رئیل ٹائم میں دیکھ سکیں گے۔معروف مقامات نقشے مین نظر آئیں گے اور لائیو ویو سے علم ہوسکے گا کہ آپ ان سے کتنی دور ہیں۔اس فیچر میں معروف مقامات کو شامل کیا جائے گا اور یہ فیچر ابتدا میں 25 شہروں کو سپورٹ کرے گا۔مگر لائیو ویو کا زیادہ کارآمد پہلو ان افراد کے لیے ہوگا جو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔گوگل کی جانب سے ملٹی ماڈل نیوی گیشن سپورٹ کا اضافہ کیا جارہا ہے، جس میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کا امتزاج ہوگا جبکہ پیدل لنے والوں کا بھی خیال رکھا جائے گا۔اس سپورٹ کی بدولت جب کوئی فرد کسی منزل کی جانب سے سفر کرے گا تو لائیو ویو سے علم ہوسکے گا کہ آپ کو ٹرانسپورٹ سے اترنے کے بعد کس جانب جانا چاہیے۔اس کے لیے بس کیمرا کو ارگرد گھمائیں گے تو اے آر عناصر سفر کے اگلے مرحلے کی رہنمائی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں