پاکستان غلط سمت میں جارہا ہے؟ تازہ سروے میں پاکستانیوں نے اپنافیصلہ سنادیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایک حالیہ سروے میں 2 تہائی سے زیادہ پاکستانیوں نے ملک کی سمت کو غلط قرار دے دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی پی ایس او ایس نے ستمبر 2020 میں ایک سروے کیا ہے جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس سروے میں ایک ہزار لوگوں سے سوالات پوچھے گئے۔

سروے میں شریک 79 فیصد پاکستانیوں نے ملک کی سمت کو غلط قرار دیا جبکہ 21 فیصد نے کہا کہ ملک درست سمت میں جارہا ہے۔74 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معیشت پر تشویش کا اظہار کیا ، اسی طرح 56 فیصد پاکستانیوں نے آئندہ ماہ معیشت کے مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جبکہ 21 فیصد نے بہتری کی امید ظاہر کی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر معاملے پر ہمارے ساتھ اتفاق کرے گی،آصف زرداری عقل مند ہیں، اس میں کوئی شبہ نہیں ہے، پیپلزپارٹی کی ریلی کی مجھے کوئی سمجھ نہیں آئی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزيشن کی تحریک کا ماڈل بڑا دلچسپ ہے۔ کرپشن کا گرینڈ الائنس بنا ہے۔اس کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے پاس ہے۔ سراج الحق ہمارے ناقد ہیں لیکن جو بات ٹھیک ہے وہ ٹھیک ہے۔ سراج الحق کے گھر کی چھت ٹپکتی ہےاور مولانا فضل الرحمان کے پاس اربوں روپے ہيں۔ کیا وجہ ہے فضل الرحمان کے پاس اربوں روپے ہیں جبکہ سراج الحق کے پاس پیسا نہيں۔ نواز شریف کا مطالبہ تھا کہ پاناما کی تحقیق میں ان کی کرپشن چھپانےمیں مدد کی جانی چاہیے۔ن لیگ اور پیپلزپاٹی کو اپنی سیاست کیلئے فضل الرحمان اور مدرسے کے بچوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے۔ ان کو آج شدت پسند گروہ کا سہارا لینا پڑرہا ہے۔ ن لیگ کو مشورہ دیا تھا کہ اپنے جلسے شادی ہالز میں کرا لیا کریں۔ آج انتشار پھیلانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ یہ تحریک ابو بچاؤ مہم کے طور پر شروع ہوئی تھی۔ انتشار پھیلاؤ مہم بھی ابو بچاؤ مہم کی طرح ناکام ہوگی۔مریم کے ابو اور ان کے پیسے واپس نہ لیے جائيں اور اس کیلئے عوام باہر نکلیں۔ ابو بچاؤ تحریک پاکستان انتشار پارٹی کے طورپر سامنے آئی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر پر حکومت نے پابندی نہیں لگائی، پیمرا نے عدالت کی ہدایت پر پابندی لگائی ہے۔ عدالت نے مفرور اور سزا یافتہ پر پابندی لگائی ہے۔ ن لیگ کو چاہیے پابندی کیخلاف عدالت سے رجوع کرے، کیونکہ نوازشریف جتنا بولتے ہیں خود کو بے نقاب کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کا بہتر انداز سے استعمال کرکے ہم بجلی کو استعمال میں لاسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سے بھی ملیں گے۔ کراچی میں بجلی کا مسئلہ بھی حل کرکے رہیں گے۔ کراچی میں آلودگی کی ایک وجہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بجلی پر منتقل کردیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہر معاملے پر ہمارے ساتھ اتفاق کرے گی،آصف زرداری عقل مند ہیں، اس میں کوئی شبہ نہیں ہے، پیپلزپارٹی کی ریلی کی مجھے کوئی سمجھ نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں