کیلبری فونٹ اور جعلی قطری خط والی مریم نواز کی ایک اور چوری پکڑی گئی ، قوم کے ساتھ ڈالی جانیوالی ایک اور حیران کن واردات کی تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کیلیبری دھاندلی اور جعلی قطری خط کی موجد بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں۔وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے انکشاف کیا ہےکہ مریم نواز کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں فالورز اچنبھے کی بات نہیں، کیوں کہ ان کے

تقریباً 5.5 ملین فالوورز میں سے 80 فیصد فالوورز جعلی ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے 5.5 ملین میں سے تقریباً 5.19 ملین فالوورز نے کبھی ان کے کسی ٹویٹ کو لائیک نہیں کیا، ان کے فالوورز میں سے 2.37 ملین ڈیڈ ہیں، 1898 فالوورز نے ایک ہی دن ٹویٹر اکاؤنٹس بنائے، تقریباً ایک ملین فالوورز کا اپنا کوئی فالوور نہیں ہے، تقریباً 1.4 ملین ٹویٹر فالوورز کے دو سے پانچ فالوورز ہیں۔فیاض الحسن نے کہا کہ دھاندلی اور شریف خاندان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہو چکے ہیں، کیلیبری دھاندلی اور جعلی قطری خط کی موجد بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں، ان کی چالاکیوں سے ساری پاکستانی عوام واقف ہے، ایک دفعہ پھرانہوں نے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پیپلزپارٹی نے موٹروے بداخلاقی کیس کی میڈیا کوریج روکنے سے متعلق پیمرا کا ہدایت نامہ مسترد کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مراسلے کو اصل حقائق دبانے اور نااہلی کو چھپانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا کا شاہی فرمان سلیکٹڈ حکومت کی غیر سنجیدگی اور ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موٹروے پر بداخلاقی کا شکار بننے والی خاتون انصاف کی منتظر ہے، نااہل حکومت مرکزی ملزم کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے، میڈیا پر مسلسل آواز اٹھنے کے بعد اب کیس کی کوریج کو ہی روک کر معاملے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں