ڈی این اے ٹیسٹ نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا ۔۔۔ ایک عام سے لڑکی شہزادی ثابت ہو گئی ، مگر کس ملک کی؟ دنگ کر ڈالنے والی تفصیلات

برسلز(ویب ڈیسک)سات برس کی قانونی لڑائی کے بعد بیلجیئم کی آرٹسٹ کوعدالت نے سرکاری طور پر شہزادی تسلیم کر لیا ہے ۔ڈلفین بوئل بیلجیئم کے سابق بادشاہ البرٹ ٹو کو اپنا والد ثابت کرنے کے لیے قانونی لڑائی لڑ رہی تھیں۔عدالت نے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ڈلفین بوئل کو پرنسس آف بیلجیئم مانا ہے ۔

عدالت کے فوری فیصلے کو خوشگوار حیرت کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوری میں کیے گئے ڈی این اے ٹیسٹ سے اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ کنگ البرٹ ٹو ڈلفین بوئل کے بائیالوجیکل والد ہیں۔البرٹ ٹو چھ برس قبل اپنے بیٹے فلپ کے حق میں بادشاہت سے دستبردار ہوئے تھے ، ایک طویل عرصے سے سابق بادشاہ البرٹ ٹو ڈلفین بوئل کے دعوے کو غلط قرار دے رہے تھے ۔شہزادی تسلیم کیے جانے کے بعد ڈلفین بوئل کے نام کے ساتھ اب ان کے والد کا نام سیکس کوبرگ لکھا جائے گا۔ان کے دو بچوں جوسفین اور اوسکر کو بھی شاہی لقب ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں