میاں نواز شریف کے نام پر قائم اثاثوں اور جائیدادوں و بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں ، کل کتنی مالیت کے مال جائیداد کے مالک نکلے ؟ جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نواز شریف کی کمپنیاں اور شیئرز، تفصیلات سامنے آگئیں ،سابق وزیراعظم 8کرنسی اکائونٹس،1752 کنال اراضی ،لاکھوں شیئرز، 3 گاڑیوں کے مالک ہیں۔نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق احتساب عدالت میں بتایا ہے کہ نواز شریف کے چار کمپنیوں میں شیئرز ہیں،محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 4 لاکھ 67 ہزار 950 ، حدیبیہ پیپر ملز

میں 3لاکھ 43 ہزار 425 ، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں 22 ہزار 213 اوراتفاق ٹیکسٹائل ملز میں 48ہزار 606 شیئرز ہیں۔ جمعہ کو نیب کے تفتیشی افسر محمد راحیل اعظم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف وغیرہ کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں اثاثوں سے متعلق عدالتی ہدایت پر رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے اثاثوں کے لیے الیکشن کمیشن، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کو خطوط لکھے گئے، ایس ای سی پی کے مطابق نواز شریف کے چار کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ نواز شریف کے مختلف نجی بینکس میں 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس شامل،نواز شریف کے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں،غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز موجود ہیں،ایل ڈی اے ، لاہور اور شیخو پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، مری کے اسسٹنٹ کمشنر اورگلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی رپورٹ دی۔نواز شریف اور انکے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخو پورہ ، مری اور ایبٹ آباد میں جائیدادیں،مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان اور اپر مال لاہور پر جائیداد شامل ہیں جبکہ نواز شریف اور انکے زیر کفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی، لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال،موضع بڈوکسانی میں 299 کنال زرعی اراضی شامل۔لاہور کے موضع مال رائے ونڈ میں 103 کنال، موضع سلطانکے میں 312 کنال اراضی شامل، ضلع شیخو پورہ کے موضع منڈیالی میں 14 کنال اور موضع فیروزوطن میں 88 کنال اراضی شامل ہے،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس لاہور اور اسلام آباد کے مطابق نواز شریف کے نام پر ایک لینڈ کروزراور 2 مرسیڈیز رجسٹرڈ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں