نوازشریف کے نام کتنی زمین، کتنی گاڑیاں اور کتنی ملز ہیں ؟؟تحقیقات میں اتنی بڑی جائیدادوں کا پول کھل گیا کہ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزم سابق وزیراعظم نوازشریف کی کتنی زمین اورکتنی ملز میں ان کے شیئرز ہیں، مکمل تفصیلات سامنے آگئیں ۔ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے 4 کمپنیوں میں شیئرز ہیں،

جن میں حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں ان کے شیئرز کی تعداد 22 ہزار 213 ہے ، حدیبیہ پیپر ملز میں نوازشریف 3 لاکھ 43 ہزار 425 شیئرز کے مالک ہیں ، محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں سابق وزیراعظم کے پاس 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئرز ہیں ، اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں وہ 48 ہزار606 شیئرز کے مالک ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے مختلف نجی بینکوں میں 3 غیرملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس شامل ہیں ، جہاں نوازشریف کے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں، جبکہ غیرملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالرزاور498 برطانوی پاؤنڈز موجود ہیں ۔رپورٹ میں ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفس لاہوراور اسلام آباد نے بتایا کہ نوازشریف کے نام پر3 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں ، جن میں ایک لینڈ کروزر، 2 مرسڈیز گاڑیوں سمیت 2 ٹریکٹرز بھی شامل ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، شیخوپورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اے سی مری ، گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بھی رپورٹ دی ، جس کے مطابق نوازشریف اور ان کے زیرکفالت افراد کے نام لاہور ، شیخو پورہ ، مری اورایبٹ آباد میں جائیدادیں ہیں ، جن میں مری میں بنگلہ ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان اور اپرمال لاہور میں جائیداد شامل ہیں ، اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے قائد اور ان کے زیرکفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی ہے ، جن میں لاہورکے موضع مانک میں 936 کنال ، موضع بڈوکسانی میں 299 کنال زرعی اراضی شامل ہے ، جب کہ لاہورکے موضع مال رائے ونڈ میں103 کنال ، موضع سلطان میں312 کنال اراضی بھی ان کے نام ہے ، شیخوپورہ کے موضع منڈیالی میں 14 کنال ، موضع فیروزوطن میں 88 کنال اراضی شامل ہے ۔بتایا گیا ہے کہ نیب کے تفتیشی افسر محمد راحیل اعظم نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ، نوازشریف کے اثاثوں کیلئے الیکشن کمیشن ، ایف بی آراور ایس ای سی پی کوخطوط لکھے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں