وائٹ ہاؤس میں موجود یہ خاتون ڈونلڈ ٹرمپ سے کچھ بھی منوا سکتی ہیں اورامریکی صدر انکی کوئی بات رد نہیں کرتے ، مگر یہ حسینہ دراصل کون ہے اور اس پر اتنی نوازشات کیوں ؟ نئی بحث چھڑ گئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر اور قریبی ساتھی ہوپ ہکس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ہوپ ہکس نے ماضی میں ٹرمپ کی صدارتی مہم کی ترجمان طور پر کام کیا اور ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ ان کی کمیونیکیشنز ڈائریکٹر بن گئیں۔اگرچہ مارچ 2018 میں

انھوں نے استعفیٰ دے کر فوکس نیوز میں نوکری قبول کر لی تھی، لیکن رواں برس فروری میں وہ وائٹ ہاؤس لوٹ آئیں۔ان کا تعلق امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے علاقے گرینچ سے ہے۔۔انھوں نے نوجوانی میں ماڈلنگ شروع کی اور مشہور برانڈ ریلف لارن کے اشتہار میں بھی آ چکی ہیں۔۔وائٹ ہاؤس آنے سے قبل وہ ایک تعلقاتِ عامہ کی کمپنی سے منسلک تھیں جو ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا کے فیشن برانڈ اور ٹرمپ کے پراپرٹی کے کاروبار کی تشہیر کا کام سنبھالتی تھی۔۔وہ سنہ 2014 میں ٹرمپ کی کمپنی کا حصہ بنیں اور سیاست میں تجربہ نہ رکھنے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سال بعد ہی انھیں اپنی صدارتی مہم چلانے والی ٹیم میں شامل کر لیا۔۔صدر ٹرمپ انھیں ’ہوپسٹر‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔ ہوپ کے بارے میں خیال ہے کہ وہ صدر کی سب سے بھروسہ مند اور قریبی مشیر ہیں اور ان چند لوگوں میں سے ہیں جنھیں ٹرمپ کی باتوں سے اختلاف کرنے کی اجازت ہے۔(بشکریہ : بی بی سی)

اپنا تبصرہ بھیجیں