ماں اپنے 5 بچوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چھوڑ کر چلی گئی، بچے روتے بلکتے رہے، بچوں اور شوہر کو خاتون نے کیوں چھوڑا ؟ جانیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کی عدالت میں ایک ماں اپنے 5 بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی ، خاتون نے موقف اختیار کیا کہ شوہر سے ج-ھگڑے کے باعث بچوں کو نہیں رکھنا چاہتی ، بچے ماں سے لپٹ کر روتے بلکتے رہے ۔ ۔ اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق بچے روتے ہوئے اپنی ماں سے لپٹتے رہے جبکہ ان کی ماں کی طرف سے سکیورٹی

اہلکاروں کو مسلسل یہی کہا جاتا رہا کہ بچوں کو اس سے دور کریں ، کیونکہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کو رکھنا نہیں چاہتی ، لہٰذا انہیں ان کے باپ کے حوالے کردیا جائے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کی رہائشی انعم نامی خاتون نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنے شوہر کے خلاف درکواست دائر کی ہوئی ہے ، جب وہ پیشی پر آئی تو اپنے بچوں کو بھی عدالت میں ہی چھوڑ دیا اور کہا کہ اس کے شوہر کی طرف سے اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے ، جس کی وجہ سے وہ نہ تو بچوں کو رکھنا چاہتی ہے اور نہ ہی شوہر کے ساتھ رہے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ ماں جب بچوں کو چھوڑ کر جانے لگی تو بچے روتے بلکتے رہے لیکن ماں نے ان کی ایک نہ سنی ۔ جس کے بعد پولیس اہلکاروں کی طرف سے بچے ان کی پھوپھی کے حوالے کردیے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں