حیران کن خبر : چند روز قبل سی سی پی او عمر شیخ کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر استعفیٰ دینے والا اعلیٰ تعلیمافتہ سب انسپکٹر واپس ڈیوٹی پر پہنچ گیا ،مگر کیوں ؟ وجہ سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک)سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری عبدالستار اور سوشل میڈیا سیل کے انچارج فہد کومعافی دے کر دوبا رہ دفتر جوائن کرنے کا حکم دیدیا۔ تین روز قبل ہونیوالی میٹنگ میں عمر شیخ نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری کی سرزنش کرنے کے بعد ایس ایچ او سول لائن کو بلوا کر

انہیں حوالات بند کروا دیا تھا تاہم پی ایس او کی جانب معافی کی درخواست پر انہیں معاف کردیا گیا۔ اسی طرح سوشل میڈیا سیل کے ہیڈ سب انسپکٹر فہد سات روز قبل سی سی پی او کی جانب سے برا بھلا کہنے پر مستعفی ہو گئے تھے، سی سی پی نے انہیں بھی دفتر بلوا کر کہا آفس کا تمام سٹاف ان کے بچوں کی طرح ہے۔ترجمان کے مطابق دونوں جوان اپنی ڈیوٹی پر آگئے ہیں۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی۔ رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے کئے گئے اقدامات پر بات چیت ہوئی اور ورکنگ ریلیشن کے امور بھی زیربحث آئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور قومی اداروں کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ نے ملک امجد علی نون کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے قانونی امور نے ملک امجد علی نون کی چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کے عہدے پر تقرری کی منظوری دی جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔