انصاف ہوگیا

اوکاڑہ (نیوز ڈیسک ) ڈکیتی کے دوران خاتون سے قبیح حرکت اور حرام فعل کرنے والا کا ملزم پولیس مقابلے میں پار لگا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں دوران ڈکیتی خاتون سے قبیح حرکت اور حرام فعل کرنے والا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں پار لگا دیا گیا

ہے۔اس حوالے سےپولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی شناخت اکرم عرف اووڈ کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی نعش کوپوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات میں شامل 7 میں سے 4 ڈاکوؤں نے نورین فاطمہ نامی خاتون کے ساتھ قبیح حرکت اور حرام فعل کیا تھا۔جس کے بعد واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر خالد کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔ڈکیتی کے دوران خاتون سے قبیح حرکت اور حرام فعل کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے نوٹس بھی لیا تھا۔واقعے میں ملوث 6 ڈاکوؤں کی گرفتاری ابھی مطلوب ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں