قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کارروائی! سیالکوٹ سے بڑی گرفتاری

سیالکوٹ (نیوز ڈیسک ) سیالکوٹ میں بھارتی جاسوس گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی جاسوس ہریندرسنگھ کاتعلق بھارتی ضلع گرداس پور سے ہے۔گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونیوالا بھارتی باشندہ

گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی شہری ہریندر سنگھ ولد کشمیر سنگھ سکنہ ساکن کامل پور کا رہنے والا ہے۔جو کہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے سیالکوٹ سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا. تھانہ کینٹ پولیس نے ہریندر سنگھ کو گرفتار کر کے فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔گذشتہ کچھ عرصہ میں کئی بھارتی جاسوس گرفتار کیے گئے ہیں۔گلگت بلتستان سے 2 بھارتی جاسوس گرفتار کیے گئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے دو بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پکڑے گئے بھارتی جاسوسوں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی مرزا حسن کا کہنا تھا کہ دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کراس کرایا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی جاسوسوں کی شناخت مشتاق وانی اور فیروز احمد لون کے ناموں سے ہوئی اور ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جاسوسوں نے بھارتی عزائم سے متعلق اہم انکشافات بھی کیے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں بھارت کے بہت سے جاسوس گرفتار کیے جاچکے ہیں لیکن بھارت اپنے انتہا پسند ہتھکنڈوں سے باز نہیں آتا ہے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ دوسری جانب خود بھارت کے اندر آگ جل رہی ہے اور ملک اندر سے خانہ جنگی کا شکار ہوگیا ہے۔ تجزیہ نگار صابر شاکر نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ایک دہشت گرد اور خانہ جنگی کا شکار ملک قرار دے دیا ہے۔امریکہ کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت میں کورونا کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں