جرمنی میں نام محمد سب سے زیادہ رکھے جانے والے ناموں میں شامل،دوسرا اور تیسراپسندیدہ نام کون سا ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

جرمنی کے شہربرلن میں گزشتہ سال پیدا ہونے والے زیادہ تر بچوں کے نام ’محمد‘ رکھے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق برلن میں 2018 کے دوران 22177 بچے پیدا ہوئے جن میں سے بیشتر کے نام آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ کے نام مبارک پہ رکھے گئے۔برلن میں

دوسرا پسندیدہ نام لوئس اور تیسرا پسندیدہ نام ایمیل ریکارڈ کیا گیا ہے۔جرمن سوسائٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شمال مغربی شہر بریمن میں بھی پسندیدہ ترین ناموں کی فہرست میں ’محمد‘ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔خبررساں اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2017 میں لندن اور مغربی مڈ لینڈز میں بھی محمد دس پسندیدہ ترین ناموں میں شامل تھا۔2017 میں آسٹریا کے اندر بھی پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں کے لیے جو مقبول ترین نام تھے ان میں محمد تیسرے نمبر پہ تھا۔ویانا کے بلدیاتی اعداد و شمار کے مطابق 2017 میں پیدا ہونے والے بچوں کے لیے مقبول ترین تین ناموں میں محمد نام شامل تھا۔ دیگر دو مقبول نام الیگزینڈراور میکسی میلین تھے۔مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کی کئی ریاستوں میں نئے پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں میں ” محمد” مقبول ترین نام بن گیا۔ 2018ء کے دوران جرمن دارالحکومت برلن میں پیدا ہونیوالے بیشتر بچوں کے نام ” محمد ” رکھے گئے۔گزشتہ برس برلن میں 22177 بچے پیدا ہوئے جن میں سے بیشتر کے نام محمد رکھے گئے۔ہیمبرگ اور سار لینڈ میں بھی نئے پیدا ہونے والوں کا ” محمد ” مقبول نام ہے۔جرمن کے بیشتر بڑے شہروں میں بچوں کے سر فہرست دس مقبول ناموں میں ” محمد ” بھی شامل ہے۔ جرمن سوسائٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمنی کے شمال مغربی شہر بریمن میں پسندیدہ ترین ناموں کی فہرست میں محمد دوسرے نمبر پر رہا۔2017ء کے دوران لندن اور مغربی مڈلینڈز میں’’محمد‘‘ 10پسندیدہ ترین ناموں میں شامل رہا۔ بے بی سینٹر نامی ویب سائیٹ کے مطابق 2014ء میں برطانیہ میں نئے پیدا ہونے والوں بچوں میں’’محمد مقبول ترین نام تھا۔آسٹریا میں2017ء میں پیدا ہونے والے بچوں کیلئے3 مقبول ترین ناموں میں ’’محمد‘‘ تیسرے نمبر پر رہاتھا۔ ویانا کی بلدیہ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2017 ء میں بچوں کے لئے جو3نام مقبول ترین رہے۔ ان میں الیگزینڈر، میکسی میلین اور مسلمانوں کا مخصوص نام ” محمد ” ہے۔