امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری! پاکستانیوں کے لیے خاص اعلان ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد اور کراچی میں اسٹوڈنٹ ویزا سروس یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق یکم اکتوبر جمعرات سے اسلام آباد اور امریکن قونصلیٹ کراچی میں اسٹوڈنٹ ویزا کی خدمات بحال کر رہے ہیں، اسٹوڈنٹ ویزا کا اجراء امریکا میں

متعین امریکی سفارتی مشن کی اولین ترجیح ہے لہذا امریکا میں حصول تعلیم کے خواہشمند مزید طالبعلموں کا خیر مقدم کریں گے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چند مہینے درخواستگزاروں اور ملازمین کی کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پرصَرف کیے ہیں لہذا درخواست گزار پر ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حفاظتی اصولوں کی مکمل پاسداری نہایت لازمی ہے جب کہ حالات سازگار ہوتے ہی دیگر نوعیت کی ویزا درخواستوں پربھی کام کا آغاز ہوجائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر سے امریکی سفارت خانہ اسلام آباد اور کراچی میں طلبہ کو ویزوں کا اجرا شروع کرے گا۔امریکہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں 8 ہزار سے زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نان امیگریشن و دیگر ویزا سروسز بھی جلد دوبارہ بحال کردی جائیں گی۔اعلامیے کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزے کا اجرا امریکہ میں متعین امریکی سفارتی مشن کی اولین ترجیح ہے لہذا امریکہ میں حصول تعلیم کے خواہشمند مزید طالبعلموں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ویزے کیلئے آنے والے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماسک پہننے اورسماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حفاظتی اصولوں کی مکمل پاسداری کریں۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب مارچ2020 میں امریکی سفارتخانے نے تمام ویزا سروسز معطل کردی تھیں۔