پانی کی بوتلیں بیچنے والے شخص نے ارب پتی جیک ما کو پیچھے چھوڑ دیا، کتنے ارب ڈالر کا مالک بن گیا ؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

نیویارک (ویب ڈیسک) پانی کی بوتلیں بیچنے والے ڑونگ شنشان نے دولت میں علی بابا کے بانی اور چین کے امیر ترین شخص جیک ما کو پیچھے چھوڑ دیا۔امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ڑونگ شنشان کے اثاثوں کی مالیت 58.7 ارب ڈالرز ہے۔ژونگ شنشان نے اپنی کمپنی ’نونگفو اسپرنگ‘ کی بنیاد 1996 میں صوبے ژی جیانگ

میں رکھی تھی اور اب یہ چین کے ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر ہیں۔نونگفو اسپرنگ کے مالک ڑونگ شنشان سے قبل چین کے ارب پتی افراد کی فہرست میں علی بابا کے مالک جیک ما سرفہرست تھے۔ژونگ نونگفو بیجنگ وانٹائی بائیوولوجیکل فارمیسی کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین بھی ہیں جو ادویات تیار کرنے والی کمپنی ہے۔اب چین کے ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے والے ژونگ نونگفو کا شمار ایشیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جب کہ پہلے نمبر پر بھارت کے مکیش امبانی کا نام ہے۔