ہر گزرتا دِن کس طرح وزیر اعظم کو پاکستان میں مضبوط کرتا جا رہا ہے؟ سلیم بخاری اور وسیم بادامی نے پاکستانیوں کو خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد( ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری کا کہنا ہے کہ یہ 2032 تک آرام سے بیٹھ جائیں عمران خان کہیں نہیں جارہے، اپوزیشن کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا، اپوزیشن نے اے پی سی میں جو کمٹمنٹ کی ہے یا انہیں وہ کرنا پڑے گا یا پھر یہ 2032 تک آرام سے

بیٹھ جائیں عمران خان کہیں نہیں جارہے۔ پروگرام کے دوران کاشف عباسی نے انکشاف کیا کہ میرے سامنے جے یو آئی (ف) ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے لوگ بیٹھے تھے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دوستوں نے کہا کہ ہم دھرنے کے حق میں نہیں جس پر جے یو آئی (ف) کے نمائندے نے کہا کہ پھر بھگتو اسے (عمران خان کو) 10 سال۔اس موقع پر وسیم بادامی نے کہا کہ اپوزیشن کوشش کرے بھی تو ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، مجھے نہیں لگتا کہ اس حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔وسیم بادامی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اس وقت خطرہ یہ ہے کہ ہرگزرتے دن، مہینے ، سال آگے کے عمران خان کے بہت سے دن ، مہینے ، سال کنفرم کررہے ہیں۔اگر کوئی گیم پڑجاتی ہے تو پڑجاتی ہے ورنہ اپوزیشن کے لئے مسائل بہت زیادہ ہوجائیں گے۔