بریکنگ نیوز: مایہ ناز پاکستانی فاسٹ باؤلر نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ، کروڑوں مداح افسردہ رہ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر عمر گل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ بطور پروفیشل کھلاڑی ان کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا۔ نجی خبر رساں ادارے 24 نیوز کے مطابق عمر گل نے انٹرنیشنل کیرئیر

کے دوران 130 ون ڈے، 60 ٹی 20 اور 47 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 427 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حال ہی میں جاری کی گئی آل ٹائم بیسٹ ٹی 20 رینکنگ میں بھی عمر گل کو شامل کیا۔ عمر گل نے پاکستان کے علاوہ گلوسیسٹر شائر، حبیب بینک لمیٹڈ، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ملتان سلطانز، نارتھ ویسٹ فرنٹیئر پرووینس، نارتھ ویسٹ فرنٹیئر پرورینس پینتھرز، پاکستان اے، پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)، پشاور، پشاور پینتھرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، سسیکس، یووا نیکسٹ اور ویسٹرن آسٹریلیا کی بھی نمائندگی کی۔