بریکنگ نیوز: سعودی عرب میں ملازمت کر نے والوں کو اچھی خبر سنا دی گئی

کراچی(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ سعودی قونصل خانے نے 28 ستمبر سے ورک ویزے کے اجرا کا اعلان کر دیا۔سعودی قونصل خانہ کا کہنا ہے کہ ریگولر ورک ویزے جاری کئے جائیں گے، وہ ویزے جن کی کورونا وائرس کی وجہ سے مدت ختم ہوگئی ہے ان کے لیے

ضروری ہےکہ منسوخی کے لئے کفیل کا لیٹر لازمی لگایا جائے۔ویزے کی تجدید کے لئے پاسپورٹ دوبارہ سے مکمل دستاویزات اور میڈیکل رپورٹ کے ساتھ نئے ویزے کے اجراء کے لئے جمع ہوں گے۔سعودی قونصل خانہ کا کہنا ہے کہ ورک ویزے کی مدت ختم ہونے والے ویزے کی فیس کی رقم ریفنڈ کے لئے وزارت ہیومن ریسورس اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ سعودی عریبہ ویب سائیڈ سے رابطہ کیا جائے۔