IPL میں ’’بوم بوم‘‘ آفریدی کے چرچے۔۔۔!! آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ بھی لالہ کے مداح نکلے، ویڈیو شیئر کردی

دبئی (ویب ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کے چرچے، آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ بھی اُن کے مداح نکلے۔ لیگ میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کررہے آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز اسٹیو

MOHALI, INDIA – MARCH 25: Shahid Afridi, Captain of Pakistan speaks with Steve Smith of Australia during the ICC WT20 India Group 2 match between Pakistan and Australia at I.S. Bindra Stadium on March 25, 2016 in Mohali, India. (Photo by Ryan Pierse/Getty Images)

اسمتھ سے ایک انٹرویو لیا گیا جس کے آخر میں خاتون میزبان نے اُن سے کہا کہ اگر آپ اپنے کپتان کو کوئی پیغام دینا چاہیں تو دے دیں۔ میزبان کے کہنے پر اسمتھ نے اپنے کپتان کے نام پیغام میں لکھا کہ ‘بوم بوم کو گیند دی جائے’۔ جیسا کہ سب جانتے ہی ہیں آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کے بعد سے اب تک پاکستانی کھلاڑی لیگ کا حصہ نہیں بنے ہیں تو میزبان نے حیرانگی سے پوچھا کہ یہ آپ نے کیا لکھا ہے تو اسمتھ نے جواب میں کہا، اس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے گیند دے کر بولنگ کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں شاہد آفریدی کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اسی لئے میں نے لکھا ہے کہ بوم بوم کو گیند دی جائے۔ واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ ماضی میں بھی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر بوم بوم کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اُن کے بڑے مداح ہیں۔