بی آر ٹی بسوں میں آگ لگنے کا معاملہ۔۔۔!!! بسوں کا معائنہ کرنے والے چینی انجینئرز بھی چکرا گئے، کیا کہہ کر معذرت کر لی ؟ ناقابل یقین تفصیلات

پشاور (ویب ڈیسک) پشاورمیں بی آرٹی بس سروس میں آگ لگنے کے واقعات کی اصل حقیقت منظر عام پر نہ آسکی ، وجوہات تلاش کرنے کے لیے چین سے انجینئرز بلائے گئے لیکن وہ بھی آگ لگنے کی وجوہات تلاش کرنے میں بے بس نظر آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تین دن تک چینی انجینئرز کی ماہر ٹیم پشاور میں بی آر ٹی بس سروس میں آگ لگنے کی وجوہات کا سراغ لگاتی رہی لیکن وہ اصل حقائق تک نہ پہنچ سکی جس کی وجہ سے چینی انجینئرز نے بی آر ٹی بس کے کمپوٹرائزڈ ڈیٹا کو چائینہ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا تا کہ اصل حقیقت تک رسائی ممکن ہو سکے۔خیال رہے

کہ ایک ماہ میں چار گاڑیوں میں آگ لگنا تشویش ناک ہے، تحریک انصاف کی حکومت میٹرو بسیں چلا نہیں جلا رہی ہے،بی آر ٹی ایک ماہ میں ناکام کو ہو چکا ہے، منصوبہ عوام کی لئے ایک خطرہ بن چکا ہے،دنیا کا مہنگا ترین میٹرو پراجیکٹ ایک ماہ کے اندر کیوں اور کیسے بند ہوا، اس ضمن میں پی پی پی کی راہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نیب بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کا نوٹس کیوں نہیں لیتا، 70 ارب کی لاگت سے بننے والے منصوبے کی ایک ماہ کی اندر سروس معطل ہونے پر سوالات اٹھتے ہیں، احتساب کے جعلی نعرے پر سیاست کرنے والی حکومت بی آر ٹی منصوبے کا حساب دے، اسٹے آرڈر پر بننے والے منصوبے کی اب مکمل تحقیقات ہونی چاہئے،بسوں میں آگ لگنے کے واقعات اور تکنیکی خرابیوں کے باعث بی آر ٹی سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔13 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی کا افتتاح کیا تھا اور ایک ماہ کے دوران بسوں میں آگ لگنے کے 4 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ستر ارب روپے کی لاگت سے طویل عرصے بعد بننے والے بی آر ٹی سروس میں تعطل پر شہری سخت نالا ں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کیا بس سروس ایک ماہ کے لیے تھی؟واضح رہے کہ 26 اگست کو بی آرٹی بس میں آگ بھڑک اٹھی تھی،بس میں سوار مسافر خوفزدہ ہو گئے اور چھلانگیں لگانا شروع کر دیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کامران بنگش کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ اسٹیشن نمبر28 پر بی آرٹی بس میں اچانک آگ لگ گئی لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، فائر بریگیڈ کے عملے نے بھی آگ بجھائی،واضح رہے کہ افتتاح کے دوسرے روز ہی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کی بس خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قلعہ بالاحصار کے سامنے بی آر ٹی روٹ پربس خراب ہوگئی ہے۔تاحال بی آر ٹی سروسز معطل ہیں جبکہ تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں