آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن رہنماؤں کی پرچیاں ہی گُم گئیں، ایک دوسرے کی پرچیاں پڑھ کر قوم کا وقت ضائع کرتے رہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گذشتہ روز اے پی سی کے دوران اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب اپوزیشن رہنماؤں کی پرچیاں بدل گئیں۔ مولانا فضل الرحمن غلط پرچی پڑھنے لگے تو دیگر رہنماؤں میں تھرتھلی مچ گئی۔اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،ویڈیو میں دیکھا جا

سکتا ہے کہ جب مولانا فضل الرحمن پرچی سے دیکھ کر بولنا شروع کرتے ہیں تو لیگی رہنما مریم اورنگزیب کو بتاتے ہیں کہ مولانا صاحب غلط پرچی پڑھ رہے ہیں جس پر وہ فوری طور پر بلاول بھٹو کو بتاتی ہیں۔مریم اورنگزیب ایک اور پرچی تھماتھے ہوئے کہتی ہیں کہ مولانا صاحب آپ یہ مت پڑھیں،یہ آپ کے لیے نہیں ہے۔مریم اورنگزیب کی آواز مائیک کی وجہ سے ریکارڈ ہو گئی اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے جسے خاص طور پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز کی جانب سے شئیر کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اے پی سی مکمل طور پر ایک سکرپٹ کے تحت کی گئی۔