عوام کے حقوق کا دعویٰ کرنے والے خود ہی قبضہ مافیا نکلے، تحریک انصاف کے اہم رہنما کا سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف، تبدیلی سرکار سر پکڑ کر بیٹھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی سینیٹراورنگزیب اورکزئی کے بنی گالا میں سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف کیا گیا ہے۔سی ڈی اے اورایم سی آئی نے سرکاری اراضی پرقبضے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی جس میںپی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کا بنی گالا میں سرکاری اراضی پرقبضے کا انکشاف کیا گیا ہے۔


نجی ٹی وی نے رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ عدالتی حکم کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرسے سرکاری اراضی واگزارکرالی گئی ہے۔ اورنگزیب اورکزئی نے سرکاری اراضی پر تالاب، دیواریں، سڑک اور سیڑھیاں بنائیں، پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی نے پودےلگانے کی اجازت لے کرسرکاری اراضی پر قبضہ کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے درخواست پر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگرسینیٹر اورنگزیب اورکزئی کا گھر غیر قانونی ہے تو کارروائی کی جائے۔